ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

الیکشن 2024: نواز شریف نے NA-15 مانسہرہ سے شکست پر نتائج چیلنج کر دیے

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیر اعظم و قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ سے شکست کے بعد نتائج چیلنج کر دیے۔

نواز شریف کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو درخواس  دی گئی ہے کہ این اے 15 کے نتائج کا اعلان نہ کرے اور نتیجے کا نوٹیفکیشن روک دے۔ درخواست میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ الیکشن کمیشن این اے 15 میں دوبارہ ووٹوں  کی گنتی کروائے۔

این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہزاد گستاسب نے ہرایا۔ انہوں نے 1 لاکھ 5 ہزار 249 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ اس کے مقابلے میں نواز شریف نے 80 ہزار 382 ووٹ لیے۔

- Advertisement -

قائد مسلم لیگ (ن) لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 پر پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار یاسمین راشد کو شکست دے کر کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں