تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

عمران خان کے این اے 237، 239 اور 246 سے کاغذات نامزدگی منظور

رکراچی کے حلقہ این اے 237، 239 اور 246 لیاری سے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے کیے۔

کراچی کے حلقے این اے 237 ، 239 اور 246 پر آر او نے محفوظ فیصلہ سنادیا جس کے مطابق عمران خان کے کاغذار نامزدگی منظور ہوگئے  ہیں۔۔

ریٹرننگ افسر نے عمران خان کے خلاف پی پی امیدوار کے اعتراضات مسترد کر دیے۔

واضح رہے کہ اسپیکر راجا پرویز نے تحریک انصاف کے11 ارکان کے استعفے منظور کئے تھے۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن نے 9 حلقوں پر انتخابی شیڈول کا اعلان کررکھا ہے۔

قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ 25 ستمبر کو ہوگی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ان 9 حلقوں پر خود الیکشن لڑ رہے ہیں، اس سلسلے میں انہوں نے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرالئے ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 237 کے ریٹرننگ آفیسر شاہ نواز بروہی نے توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ معاملے کی بنیاد پر عمران خان کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے دوران روک لئے تھے۔

ریٹرننگ آفیسر نے تحریک انصاف کے وکلا کے اعتراضات پر تحریری جواب پر فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کے نامزدگی منظور کرلیے۔

دوسری جانب کراچی سے ہی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 پر پاکستان پیپلز پارٹی کے نبیل گبول اور جاوید ناگوری جب کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سید طیب حسین ہاشمی نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات دائر کردیئے ہیں۔

عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کئے گئے ہیں کہ عمران خان نے فارن فنڈنگ کا پیسہ ظاہر نہیں کیا، عمران خان صادق اور امین نہیں رہے

 

Comments

- Advertisement -