اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

این اے 240: کیا الیکشن دوبارہ ہوگا؟ اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے حلقہ این اے 240 ضمنی انتخاب میں ووٹنگ تناسب سے متعلق الیکشن کمیشن نے اہم وضاحت آگئی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اب تک کے نتائج کے مطابق ووٹنگ کا تناسب 8.41 فیصد ہے اور 10 فیصد سےکم ٹرن آؤٹ پر دوبارہ الیکشن نہیں ہو گا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قانون کےمطابق ڈالے گئے ووٹ میں 10 فیصد خواتین کا ہونا چاہیے۔

https://urdu.arynews.tv/na240-tlp-mqm-ppp/

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر پاکستان سکندرسلطان راجہ نے کراچی میں پیش آئے واقعےکا سخت نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کے احکامات جاری کردیے۔

الیکشن کمشنر نے قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف صوبائی الیکشن کمشنر کو ایکشن کی ہدایت کرتے ہوئے سندھ پولیس اور انتظامیہ کو سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔

تخریبی عناصر کیخلاف ایف آئی آردرج اور قانون کےتحت کارروائی کا حکم دیا گیا ہے جب کہ واقعےکی رپورٹ فوری الیکشن کمیشن کو ارسال کرنے کی ہدایت کی رپورٹ کے بعد کمیشن کی سطح پرقانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکےگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں