منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

ضمنی انتخاب : عمران خان نے ’’این اے 45 کرم‘‘ میں بھی میدان مار لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کرم : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کرم میں آج ہونے والے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرلی، پی ڈی ایم امیدوار کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کرم کے ضمنی انتخاب کیلئے آج ہونے والی پولنگ کے بعد گنتی کا عمل مکمل ہوگیا جس کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کجو واضح برتری حاصل ہوگئی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اب تک تمام 143 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول ہوچکے ہیں جن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو نمایاں برتری حاصل ہے۔

- Advertisement -

اب تک کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق این اے 45کرم کے ضمنی انتخاب میں تمام 143 پولیس اسٹیشنوں سے حاصل نتائج میں عمران خان سب سے آگے ہیں۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج میں عمران خان 20ہزار748 ووٹ حاصل کرکے سبقت لے گئے جبکہ ان کے مقابل جمعیت علماء اسلام ف سے تعلق رکھنے والے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ملک جمیل12ہزار 718 ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے۔

قبل ازیں قومی اسمبلی کے ضلع کرم سے حلقہ این اے 45 پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتطامات کیے گئے تھے۔

مذکورہ حلقے میں ووٹرز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 80 ہزار کے لگ بھگ ہے جن کے لیے 143 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے، پولنگ کے موقع پر امن وامان کے قیام کے لیے پولیس سمیت دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات کی گئی تھی۔

این اے 45 کرم ضمنی الیکشن، عمران خان کی برتری

ضمنی الیکشن کے حوالے سے ضلع میں خاصی سیاسی گہما گہمی دیکھنے میں نظر آئی، صبح کے وقت ووٹرز کی تعداد قدرے کم تھی لیکن آہستہ آہستہ لوگ اپنے ووٹ ڈالنے کے لیے گھروں سے باہر نکلے۔

واضح رہے کہ مذکورہ نشست ان 9 نشستوں میں شامل ہے جو اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کیے جانے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

یہاں دیگر حلقوں کی طرح 16 اکتوبر کو ضمنی الیکشن ہونا تھا تاہم اس وقت امن وامان کے باعث اس حلقے میں الیکشن منسوخ کردیا گیا تھا۔

16اکتوبر کو ہونے والے قومی اسمبلی کے سات حلقوں کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے7 میں سے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے ریکارڈ قائم کیا تھا۔

مذکورہ ضنمی انتخاب میں شاندار کامیابی کے بعد عمران خان نے مجموعی طور پر 8 میں سے سات نشتوں پر فتح حاصل کرکے اپنی کامیابی کے سلسلے کو برقرار رکھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں