ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

این اے 75 ضمنی الیکشن: کوتاہی کے مرتکب افسران کی تنزلی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں بے ضابطگیوں کی انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عملدرآمد شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب عابد حسین کو آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) بنائے جائے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب میں ڈپٹی ڈائریکٹر اطہر عباسی کو بھی او ایس ڈی بنائے جائے کا حکم نامہ جاری ہوا ہے۔

ا لیکشن کمیشن کے اسٹیبلشمنٹ ونگ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے عابد حسین اور اطہر عباسی کو مرکزی سیکرٹریٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے، دونوں افسران ڈسکہ انکوائری رپورٹ میں انتظامی کوتاہی کے مرتکب قرار پائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: این اے75ڈسکہ ضمنی الیکشن: انکوائری رپورٹ فردوس عاشق اعوان پربھی انگلیاں اٹھ گئیں

اس سے قبل این اے 75 ڈسکہ میں ہونے والی مبینہ دھاندلی پر بنائی گئی انکوائری ٹیم کی رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ دھاندلی میں خواتین افسران بھی مردوں کے شانہ بشانہ ملوث رہیں۔

اس سے قبل این اے75ڈسکہ ضمنی الیکشن کی انکوائری رپورٹ کےمزیدنکات سامنےآئے تھے، رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پریذائیڈنگ افسران کی گمشدگی اتفاق نہیں بلکہ منصوبہ بندی تھی ، پریذائیڈنگ افسران کو پہلے پسرور پھر سیالکوٹ لے جایا گیا۔

انکوائری رپورٹ میں لاپتہ پریذائیڈنگ افسران کا کرداربھی مشکوک قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کے اپنے افسران کو بھی ذمہ دار قراردیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں