اشتہار

این اے 8 باجوڑ: ریحان زیب قتل کیس میں اہم پیشرفت

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: باجوڑ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 سے الیکشن میں حصہ لینے والے آزاد امیدوار ریحان زیب کے قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ ریحان زیب کو قتل کرنے والے شدت پسندوں کی تصاویر انویسٹی گیشن یونٹ نے حاصل کر لیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور کافی دیر سے مقتول کا تعاقب کر رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق ریحان زیب پر فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوئے، پولیس نے واقعے میں ملوث نیٹ ورک کی نشاندہی کر لی، مقتول کو گاڑی کے قریب قتل کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

حملہ آوروں کی گرفتاری کیلیے سی ٹی ڈی کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

31 جنوری کو ریحان زیب کو قتل کیا گیا تھا۔مقتول کو قومی اور صوبائی اسمبلی کیلیے پاکستان تحریک انصاف نے ٹکٹ نہیں دیا تھا۔ پی ٹی آئی نے این اے 8 سے گل ظفر خان جبکہ پی کے 22 سے گل داد خان کو ٹکٹ جاری کیا تھا۔ مقتول نے سوشل میڈیا پر ٹکٹ تقسیم کے معاملے پر سوال کھڑے کیے تھے۔

مقتول نے خیبر پختونخوا حکومت کی کرپشن کا بھی 12 جنوری کو اپنے آخری ٹویٹ میں انکشاف کیا تھا۔ ریحان زیب کو چند روز سے پی ٹی آئی سے منسلک اکاؤنٹس سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے۔ قتل کے وقت مقتول امیدوار گل ظفر خان کے آبائی علاقے سے واپس آ رہے تھے۔

پی ٹی آئی آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے بھی ریحان زیب کے ٹکٹ کے معاملے پر غلط بیانی کی گئی تھی جبکہ ٹویٹ کو بعد میں بدل دیا گیا تھا۔ ریحان زیب بطور آزاد امیدوار پی ٹی آئی کے آفیشل ٹکٹ ہولڈرز کے خلاف الیکشن لڑ رہے تھے۔

پولیس نے بتایا تھا کہ مقتول قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 سے الیکشن میں حصہ لے رہے تھے، نامعلوم افراد نے صدیق آباد میں ان پر فائرنگ کی جس سے وہ جاں بحق ہوئے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں