پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

قومی اسمبلی میں ہر اجلاس کے آغاز میں قومی ترانہ سنانے کی قرارداد پاس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں ہر اجلاس کے آغاز میں قومی ترانہ سنایا جائے گا، قومی اسمبلی نے ہر اجلاس سے قبل قومی ترانہ سنانے کی قرارداد پاس کر دی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی نے ہر اجلاس کے شروع میں تلاوت قرآن پاک اور نعتِ رسولﷺ کے بعد قومی ترانہ بھی سنانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔

[bs-quote quote=”اچھا قدم ہے، ہم حمایت کرتے ہیں: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

قومی اسمبلی میں اجلاس سے قبل قومی ترانہ سنانے کی تحریک وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔

شہریار آفریدی نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا ’اس ایوان میں یہ رائے پیش کی جاتی ہے کہ قومی اسمبلی کے ہر اجلاس کے شروع میں تلاوت قرآن پاک اور نعت کے بعد قومی ترانہ بھی سنایا جانا چاہیے۔‘

وزیرِ مملکت شہریار آفریدی کی پیش کردہ قرارداد کو قومی اسمبلی کے حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے متفقہ طور پر پاس کیا گیا۔

قرارداد کی منظوری پر پارلیمانی امور کے وزیر علی محمد خان نے اپوزیشن جماعتوں کا شکریہ ادا کیا، کہا قومی اسمبلی میں قومی ترانہ سنانے کی تحریک پر اپوزیشن کی رضامندی پر شکر گزار ہوں۔


یہ بھی پڑھیں:  ضمنی مالیاتی ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور


قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اس حکومتی اقدام کی مکمل طور پر حمایت کرتی ہے، یہ ایک اچھا قدم ہے، ہم حمایت کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں ماہ قومی اسمبلی میں نئے ڈیمز بنانے کی قرارداد پاس کی گئی جب کہ ضمنی مالیاتی ترمیمی بل منظور کیا گیا، جب کہ وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر پر بھارتی فائرنگ پر مذمتی قرارداد بھی منظور کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں