جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

نواز شریف کے گرد گھیرا تنگ، نیب نے شواہد حاصل کرلیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نیب کی انویسٹی گیشن ٹیم نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔ نیب نے شریف خاندان کے خلاف شواہد حاصل کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کی تیاری کے لیے نیب کی کوششیں جاری ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کے لیے نیب کو اداروں سے ریکارڈ مل گیا۔

ذرائع کے مطابق نیب کے پاس عدالت میں ریفرنسز ثابت کرنے کے لیے ناقابل تردید ثبوت ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے درجنوں بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات نیب کو فراہم کردیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 درجن سے زائد اکاؤنٹس کی تفصیلات انویسٹی گیشن ٹیم کو دی گئی ہیں جس میں نواز شریف، مریم نواز، حسن، حسین نواز ود یگر کے اکاؤنٹس کی تفصیلات شامل ہیں۔

نیب نے شریف خاندان کے بند بینک اکاؤنٹس اور کریڈٹ واؤچرز کی تفصیلات میں حاصل کی ہیں۔ شریف خاندان کے زیر استعمال اکاؤنٹس 6 نجی بینکوں میں ہیں۔ نیب نے 8 ستمبر تک شریف خاندان کے خلاف ریفرنس دائر کرنا ہے۔


اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں