اشتہار

190 ملین پاؤنڈ کیس: نیب کو جیل میں ہی چیرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کرنے کی اجازت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : 190 ملین پاؤنڈ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کو جیل میں ہی چیرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کرنے کی اجازت مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی ۔

نیب کے ڈپٹی پراسیکوٹر جنرل سردار مظفر عباسی کی جانب سے تفتیش کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی کے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

- Advertisement -

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی ، ڈپٹی پراسیکوٹر جنرل نیب نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں القادر ٹرسٹ کیس کے حوالےسے فیصلہ محفوظ ہے اور وہ فیصلہ آنے کے بعد نیب کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر احتساب عدالت سترہ نومبر کو دوبارہ سماعت کرے گی۔

احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو التوا میں رکھتے ہوئے تین روز کیلئے نیب تفتیشی ٹیم کو جیل میں ہی چیرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کرنے کی اجازت دے دی۔

چئیرمین کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے سماعت کے بعد میڈیا کو بتایا کہ فاضل عدالت نے چئیرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی نیب کی استدا مسترد کردی اور تین روز کیلئے جیل میں ہی چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کی اجازت نیب کو دے دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں