نیب نے کروڑوں روپے کی ضبط شدہ جائیداد کا قبضہ پاکستان اسٹیٹ آئل کے حوالے کر دیا۔
ترجمان نیب کے مطابق جائیداد سزایافتہ ملزم اقبال احمد ترابی اور ان کی اہلیہ سے ضبط کی گئی تھیں ملزمان مبینہ طور پر بدعنوانی اور آمدن سے زائد اثاثاجات کے جرم میں ملوث تھے۔
ملزمان کےخلاف احتساب عدالت کراچی میں ریفرنس دائر کیا تھا جس میں احتساب عدالت نے ملزمان کو بالترتیب 10 اور 5 سال قیدبامشقت کی سزا سنائی تھی۔
عدالت نے ملزمان کو 95ملین روپےجرمانے اور جائیدادوں کی ضبطی کی سزا بھی سنائی۔
ترجمان نیب کے مطابق مذرکورہ جائیداد پاکستان اسٹیٹ آئل کو سپرد کرنے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ لوٹی گئی رقم کی بازیابی، متاثرہ محکموں اور افراد کو واپس کرنے کے بیورو کے عزم کا اعادہ کیا۔
ڈی جی نیب جاویداکبر کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب نذیر احمد کی قیادت میں نیب بدعنوانی کیخلاف مصروف عمل ہے۔