اشتہار

نیب نے رانا ثنااللہ کے اثاثوں سے متعلق رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کروا دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی احتساب بیورو(نیب) نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ کے اثاثوں سے متعلق رپورٹ ہائی کورٹ میں جمع کروا دی، رانا ثنا اور اہل خانہ کی 24 پراپرٹیز سامنے آئیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رانا ثنااللہ کے خلاف 3مختلف شکایات موصول ہوئی، 3دسمبر 2019 کو آمدن سے زائد اثاثوں پر انکوائری شروع کی گئی، انکوائری میں رانا ثنااللہ اور اہل خانہ کی24پراپرٹیز سامنےآئیں، جائیدادوں میں پلازہ، کمپنیاں، گھر، فارم ہاؤسز اور زرعی زمین شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ راناثنااللہ کی جائیدادیں لاہور اور فیصل آباد میں واقع ہیں، ان کی ایک پرائیویٹ لمیٹڈکمپنی آر ایس کے بھی ہے، رانا ثنااللہ کے اثاثوں کی کل مالیت اربوں میں ہے۔

- Advertisement -

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: ‘رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت مسترد کی جائے’

نیب نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ انکوائری میں پتہ چلا رانا ثنا اور اہل خانہ نے اثاثوں کی اصل مالیت ظاہر نہیں کی، راناثنااللہ نے مختلف سوسائٹیز میں کروڑوں کی سرمایہ کاری کی، تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ ن لیگی رہنما نے اثاثوں کی جو مالیت ظاہر کی وہ مارکیٹ ویلیو سے کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق رانا ثنااللہ کے اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔ خیال رہے کہ راناثنااللہ کو لاہورہائی کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کا سامنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں