تازہ ترین

190 ملین پاؤنڈز کا کیس :عمران خان نیب ٹیم کے سامنے پیش ، تفتیش مکمل

اسلام آباد : قومی احتساب بیورو (نیب) کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم نے 190 ملین پاؤنڈ منتقلی کے کیس میں چیئرمین پی‌ ٹی آئی عمران خان سے تفتیش مکمل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ منتقلی کے کیس میں پیشی کے لئے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نیب راولپنڈی پہنچے۔

عمران خان نیب راولپنڈی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہوئے اور تین گھنٹے سےزائد وقت گزرنےکےبعد بھی نیب آفس میں موجود ہیں۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم نے عمران خان کو شامل تفتیش کرلیا، عمران خان سے انیس کروڑپاؤنڈزکی غیرقانونی منتقلی سےمتعلق بیس سوالوں کے جواب طلب کئے گئے۔

نیب نے عمران خان سے برطانوی کرائم ایجنسی کیساتھ خط وکتابت کے ریکارڈ سے متعلق سوالات بھی سوالات کئے اور انیس کروڑ پاؤنڈز کے فریزنگ آرڈرز کا ریکارڈ بھی طلب کیا۔

دوسری جانب بشریٰ بی بی بھی نیب آفس میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گی۔

Comments

- Advertisement -