اشتہار

اسحٰق ڈار کے وارنٹ گرفتاری جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس میں احتساب عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

حکم نامے کے تحت وزیر خزانہ کے 20 لاکھ روپے کے مچلکوں پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔

احتساب عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسحٰق ڈار کی واپسی نہ ہونے سے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہیں ہوئی، تفتیشی افسر اسحٰق ڈار کی میڈیکل رپورٹ کی تصدیق کرائے۔

- Advertisement -

احتساب عدالت کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر کے مطابق اسحٰق ڈار کے لیے پاکستان کا سفر کرنا محفوظ نہیں، میڈیکل رپورٹ کے مطابق اسحٰق ڈار دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ اسحٰق ڈار آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو 50 لاکھ کے ضمانتی مچلکے ضبط ہوں گے۔ تمام گواہ موجود ہیں لیکن ملزم اسحٰق ڈار غیر حاضر ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں