تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

نیب نے شہباز شریف کی جائیدادیں منجمد کرنے کا خط جاری کردیا

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی جائیدادیں منجمد کرنے کے لیے خط جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی 3 جائیدادیں منجمد کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر ہری پور کو ہدایت جاری کردیں، نیب کی جانب سے ڈی جی ایکسائز پنجاب کو بھی شہباز شریف کی 2 گاڑیاں منجمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے شہباز شریف کے 2 پلاٹس منجمد کرنے کے لیے سیکریٹری ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کو خط لکھا ہے، نیب نے ڈی ایچ لاہور کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے 2 گھر منجمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے شہباز شریف کے 9 پلاٹس منجمد کرنے کے لیے ڈی جی ایل ڈی اے کو ہدایت کی ہے جبکہ شہباز شریف کی 14 کمپنیاں منجمد کرنے کے لیے ایس ای سی پی کو ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: آمدن سےزائداثاثہ جات کیس: شہبازشریف نےنیب کومطلوبہ دستاویزات جمع کرادیں

واضح رہے کہ شہباز شریف 5 جولائی کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کے دفتر میں پیش ہوئے تھے، نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے شہباز شریف سے ڈیڑھ گھنٹہ تفتیش کی تھی۔

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نےنیب کومطلوبہ دستاویزات جمع کرائی تھیں ، ذرائع نیب کا کہنا تھا شہبازشریف کی فراہم کردہ دستاویزات کا جائزہ لیا جائےگا۔

یاد رہے کہ نیب نے شہباز شریف کی دو بیگمات کے اثاثوں کی تفصیلات بھی حاصل کرلی تھیں، نصرت شہباز 69 لاکھ 56 ہزار پانچ سو شیئرز کی مالک اور تہمینہ درانی کے پاس گوادر میں چار کنال کے پلاٹ اور ایک ایکڑ بیش قیمت زمین کا انکشاف ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -