اشتہار

سینیٹ نے نیب آرڈیننس 2023 میں توسیع کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ایوان بالا (سینیٹ) میں قومی احتساب ترمیمی آرڈیننس 2023 میں 120 دن کی توسیع کی قرارداد منظور کر لی گئی۔

چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرِ صدارت سینیٹ اجلاس کے دوران وزیر قانون عرفان اسلم نے قومی احتساب ترمیمی آرڈیننس 2023 پیش کیا جسے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کیا گیا۔

اجلاس میں آرڈیننس کو 120 دن کیلیے توسیع دینے کی قرارداد پیش کی گئی جسے منظور کر لیا گیا۔

- Advertisement -

اس پر سینیٹر علی ظفر نے اظہارِ خیال کیا کہ نیب کی ترامیم پر 15 رکنی سپریم کورٹ کا بینچ بیٹھا، ایک چیز کو دوبارہ کیوں منظور کرنے جا رہے جس کو سپریم کورٹ غیر قانونی قرار دے چکی۔

سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے ہمارے پاس غلط قانون پاس کر کے نہ آئیں، جو قانون غیر آئینی ہو چکا اس کو ہم کیوں کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں