قومی احتساب بیورو (نیب) سکھر نے اپنے قیدیوں کو فرار کرنے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
نیب عدالت سکھر نے ان مفرور قیدیوں کو فرار کرنے کی تحقیقات کرنے کے احکامات جاری کیے تھے جس کے بعد اب سینٹرل جیل سکھر کے سپریڈنٹ سمیت دیگر عملے کو طلب کر لیا گیا ہے.
نیب کے باوثوق ذرائع کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ بدعنوانیوں کے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو فرار کرنے میں جیل کا عملہ ملوث ہے.
نیب سکھر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ نیب کے مفرور قیدیوں کو فرار کروانے والے جلد سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔
ان مفرور قیدیوں کی گرفتاری کے لیے بین الملکی طور پر کارروائیاں کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔