تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان ایک بار پھر نیب طلب

قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ منتقلی کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو ایک مرتبہ طلب کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کو 23 مئی کے روز دن 10 بجے نیب راولپنڈی میں طلب کر لیا گیا۔ نیب کی دو رکنی ٹیم زمان پارک پہنچی اور چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگ ٹیم کو نوٹس موصول کرانے کے بعد روانہ ہوگئی۔

اس سے قبل نیب راولپنڈی نے القادر ٹرسٹ کیس کا ٹائٹل تبدل کر کے عمران خان کو 18 مئی کے روز طلب کیا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔ اب القادر ٹرسٹ کیس کا ٹائٹل نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ منتقلی کیس ہے۔

9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں رینجرز نے عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے نیب کی ہدایت پر گرفتار کیا تھا۔ ان کی گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے تھے جن میں نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ بعد ازاں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جو اب تک جاری ہے۔

پی ٹی آئی کے سیکڑوں کارکنوں سمیت پارٹی کی مرکزی لیڈرشب شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری، شریں مزاری، علی محمد خان، شیریان آفریدی و دیگر زیرِ حراست ہیں۔

القادر ٹرسٹ کیس ہے کیا؟

نیب کے مطابق یہ مقدمہ القادر یونیورسٹی کیلیے زمین کے غیر قانونی حصول کا ہے، نیشنل کرائم ایجنسی یو کے کے ذریعے 190 ملین پاؤنڈ کی غیر قانونی وصولی سے فائدہ اٹھایا گیا، تفتیشی عمل کے دوران عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ کو کال اپ نوٹس جاری کیے گئے، یہ دونوں القادر ٹرسٹ کے ٹرسٹی ہیں۔

نیب کے مطابق سابق معاون خصوصی شہزاد اکبر کیس میں ملوث اور کلیدی کردار رہے، شہزاد اکبر اور عمران خان نے خفیہ معاہدے کی دستاویز چھپا کر کابینہ کو گمراہ کیا، 190 ملین پاؤنڈ کی رقم قومی خزانے میں جمع ہونا تھی، 190 ملین پاؤنڈ کو نجی سوسائٹی کے کیس میں ایڈجسٹ کیا گیا جسے سپریم کورٹ نے نمٹایا۔

Comments

- Advertisement -