جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

منی لانڈرنگ کیس کے اشتہاری ملزم سلمان شہباز کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے منی لانڈرنگ کیس میں نامزد شہباز شریف کے صاحبزادے کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لانے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیب نے سلمان شہباز کو انٹرپول سے وطن واپس لانے کا فیصلہ کیا، اس ضمن میں قومی احتساب بیورو نے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے بھی رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطانق سلمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری ہوچکے ہیں اور عدالت اُن کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرچکی ہے۔

مزید پڑھیں: سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ترجمان نیب کے مطابق نیشنل کرائم ایجنسی سے رابطہ کر کے انہیں عدالتی دستاویزات فراہم کی جائیں گے اور سلمان شہباز کی بذریعہ انٹروپول واپسی کے لیے مدد مانگی جائے گی۔

خیال رہے کہ لاہور کی احتساب عدالت سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں۔

واضح رہے کہ شہباز شریف اور دونوں صاحبزادے (حمزہ، سلمان) کرپشن کیسز میں نامزد ہیں اور نیب کی جانب سے ان کے خلاف تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف کا بیٹا سلمان شہباز اشتہاری قرار ، جائیداد ضبط کرنےکاحکم

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر اور ان کے بچوں کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیسز کی تحقیقات جاری ہیں۔ نیب کے مطابق شہباز شریف نے لاہور، ایبٹ آباد اور ہری پور میں متعدد جائیدادیں اپنی بیگمات نصرت شہباز اور تہمینہ درانی کے نام پر حاصل کیں، جنہیں اب منجمد کردیا گیا ہے جبکہ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز نے بھی لاہور اور چنیوٹ میں کئی جائیدادیں  خریدیں انہیں بھی نیب کی جانب سے منجمد کیا گیا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں