کراچی : نیب کا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر چھاپہ مار کر ڈائریکٹر پلاننگ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب کی سندھ میں کارروائیاں جاری ہیں۔ نیب نے سندھ بلڈنگ اتھارٹی کے دفتر پر چھاپہ مار ڈائریکٹر پلاننگ گلشن اقبال ندیم خان کو چائنہ کٹنگ اور غیرقانونی الاٹمنٹ کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔
نیب کا کہنا ہے کہ ندیم خان غیر قانونی نقشے پاس کرنے اور الائٹمنٹ دینے کے الزامات پر گرفتار کیا گیا ہے۔ اقبال ندیم خان کیخلاف تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔
اس سے قبل ماہ جون میں رینجرز اہلکاروں نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضے میں لیا تھا، یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے بھی نیب کے چھاپوں پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔