اشتہار

چوہدری شوگر ملز کیس، شہبازشریف 23 اگست کو طلب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو چوہدری شوگر ملز کیس میں 23 اگست کو طلب کرلیا۔

نیب ذرائع کے مطابق شہبازشریف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام دستاویزات اور ریکارڈ کے ساتھ 23 اگست کو قومی احتساب بیورو کی تفتیشی ٹیم کے سامنے  پیش ہوں ۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہباز شریف کی ایل ڈبلیو ایم سی کیس میں بھی طلبی کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور بھتیجے عباس شریف کو گرفتار کیا ہوا ہے۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں نیب نے سپورٹس فیسٹول میں غیر قانونی ٹھیکے دینے کے کیس میں 22اگست کو طلب کر لیا، سابق صوبائی وزیر  کو سوالنامے کے جوابات سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار مریم نواز اور عباس شریف کو قومی احتساب بیورو نے 21 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا تھا، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ مریم نواز کے اکاؤنٹ سے مشکوک ٹرانزیکشنز ہوئیں، ملزمہ کو دو بار طلب کیا گیا مگر وہ تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش نہ ہوئیں۔

مزید پڑھیں: چوہدری شوگرملز کیس، مریم نواز 21 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

نیب پراسیکیوٹر نے بتایا تھا 2008 میں مریم نوازکےنام پر11 ملین کےشیئرتھے، اکاؤنٹ میں کروڑوں کی رقم کہاں سےآئی تعین کررہےہیں، چوہدری شوگر ملز سے متعلق  نواز شریف سےتحقیقات کاآغازکیاگیا۔

نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ مریم نوازچوہدری شوگرملزکی ڈائریکٹرہیں، وہ 1992 سے 1997 تک ڈائریکٹر رہیں، مریم نوازکے84لاکھ روپےکےشیئرتھے، جو بڑھ کر 41 کروڑ ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں