پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی احتساب بیورو (نیب) نے شمیم شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لے لی، جس پر سپریم کورٹ نے کیس نمٹا دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔

چیف جسٹس نے تحریری جواب پڑھنے کی ہدایت کی تو نیب پراسیکیورٹر نے بتایا مریم نواز کا کیس نیب ترامیم کے بعد قابل سماعت نہیں رہا، موجودہ کیس واپس لے رہے ہیں، درخواست خارج کرنے کی بجائے اسے نمٹا دیں۔

جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگر درخواست نمٹائیں گے تو کیا آپ کو پسند آئے گا؟ عدالت نے مریم نواز کیخلاف نیب درخواست خارج کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے درخواست نیب کی جانب سے واپس لینےکی بنیاد پر نمٹادی گئی۔

یاد رہے قومی احتساب بیورو (نیب) نے 2019 میں شمیم شوگر مل کیس میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی تھی۔

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں