اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سعیدغنی وزیر بلدیات ہیں کیا ہم ان سے بھی استعفےکا مطالبہ کریں؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے لیاری سے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہا ہے کہ وزیربلدیات سعید غنی سے کہوں گا ان کو بھی مستعفی ہونا چاہیے۔

رہنما پیپلزپارٹی نبیل گبول نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایس بی سی اے افسران صرف معطل نہیں ہوں گے بلکہ گرفتاری بھی ہو گی اب بلڈرز مافیا کے خلاف آپریشن شروع ہو گا۔

نبیل گبول نے کہا کہ ایس بی سی اے ملوث ہے صرف نوٹس دینے سے کچھ نہیں ہو گا، کل ایک اجلاس ہےجس میں قانون منظور کریں گے صرف لیاری میں 122مخدوش بلڈنگیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلڈرز مافیا کو بھی گرفتار کریں گے مخالفین یہاں آکر لاشوں پر سیاست کر رہے ہیں، ایس بی سی اے کا ڈائریکٹر میرا فون نہیں اٹھاتا میں سلیکٹ نہیں الیکٹ ہو کر آیا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ بغدادی واقعے کے متاثرہ افراد کو معاوضہ دیں گے۔

نبیل گبول نے بتایا کہ 4 بلڈرز کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی جب کہ 4 بلڈرز ملک سے باہر بھاگ گئے  ہیں۔

ادھر وزیراعلیٰ سندھ نے سانحہ لیاری پر تفصیلی اجلاس کل طلب کرلیا۔ وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ عمارت گرنےکی وجوہات معلوم کریں گے اور غفلت برتنے والوں کو سزا بھی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں 480 زائد عمارتیں خطرناک قرار دی گئی ہیں ان سے گھر خالی کرنے کا کہو تو لوگ تحفظ مانگتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں