پیرس: فرانچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں اسپین کے رافیل نڈال نے سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق اسپین کے رافیل نڈال نے فرنچ اوپن کے فائنل میں حریف کھلاڑی نوواک جووکوچ کو شکست دے کر فائنل جیت لیا، رافیل نڈال نے بیسواں گرینڈ سلم ٹائٹل جیت کر فیڈرر کا ریکارڈ برابر کردیا۔
اسپینش اسٹار نے کلے کورٹ کنگ نڈال کا یہ تیرہواں فرنچ اوپن ٹائٹل ہے، نڈال نے ورلڈ نمبر ون جوکووچ کو 6-0، 6-2، اور 7-5 سے شکست دی۔
It never gets old 😁@RafaelNadal #RolandGarros pic.twitter.com/eU8cJZ27Mw
— Roland-Garros (@rolandgarros) October 11, 2020
پیرس میں کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل میں اسپین کے رافیل نڈال کا مقابلہ ارجنٹائن کے ڈایا گو شوارٹز زمان سے ہوا ۔
نڈال نے پہلے تینوں سیٹس جیت کر اپنی برتری ثابت کردی، ان کی جیت کا اسکور چھ تین ،چھ تین اور سات چھ رہا وہ 13و یں بار فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچے ہیں۔
دو سیٹ اسٹیفنوس نے جیتے جس کے بعد جوکووچ نے انہیں سنبھلنے نہ دیا اور میچ چھ تین ، چھ دو ، پانچ سات ، سات چھ اور چھ ایک سے جیت لیا ۔
میگا ایونٹ کے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں رافیل نڈال نے روایتی کھیل پیش کرتے ہوئے اٹلی کے حریف کھلاڑی جینک سینر کو باآسانی اسٹریٹ سیٹس میں 7-6(7-4)،6-4 اور 6-1 سے ہرادیا تھا۔