تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

ندیم افضل چن کا پیپلز پارٹی میں دوبارہ شمولیت کا فیصلہ

لاہور: وزیر اعظم عمران خان کے سابق ترجمان ندیم افضل چن نے پاکستان پیپلز پارٹی میں دوبارہ شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے سابق ترجمان ندیم افضل چن کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کے معاملات طے پا گئے ہیں، چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کل لاہور میں ندیم افضل چن کی رہائش گاہ جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی آمد پر ندیم افضل چن پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

خیال رہے کہ ندیم افضل چن نے گزشتہ سال 13 جنوری کو وزیر اعظم کے ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ ندیم افضل چن نے اختلافات کے باعث عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ وزیر اعظم نے جنوری 2019 میں ندیم افضل چن کو معاون خصوصی مقرر کیا تھا۔ انہوں نے اپریل 2018 میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔

ندیم افضل چن نے گزشتہ روز اے آر وائی کو تہلکہ خیز انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ سب کہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہے تو پھر نیوٹرل ہی ہوگی، اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہو تو پھر بہت کچھ ہو جاتا ہے۔

سابق ترجمان کا کہنا تھا کہ تاریخ مجبوروں کو نہیں بہادروں کو یاد رکھتی ہے، خان صاحب اگر بہادری سے اچھے فیصلے کرجائیں تو لوگ یاد رکھیں گے، بعد میں بندہ کہتا ہے یہ مجبوری وہ مجبوری تھی،ایسے لوگ یاد نہیں رہتے۔

انہوں نے حکومت کے موجودہ ماحول میں خود کو اَن فٹ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی میں عہدہ نہیں لینا چاہتا کیوں کہ اگر اختیارات نہ ہوں تو ڈلیور نہیں کرسکوں گا۔

ندیم افضل چن نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا تھا کہ صنعت کی وزارت ٹاپ ٹین میں ہے مگر ملک میں کھاد کی قلت ہے، صرف سیاست دانوں پر الزامات نہیں لگنےچاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے میسجنگ ہوتی ہے مگر اب عہدہ نہیں چاہتا کیونکہ ڈلیورنہ کرسکتا، موجودہ ماڈل میں اچھی انگریزی، سلجھے اور قابل لوگ فٹ ہوتے ہیں، ہم سلجھے ہوئےنہیں ، سیاسی انگریزی توآتی ہے مگر درباریوں والی نہیں۔

سابق ترجمان نے کہا تھا کہ کسی سے ناراضی نہیں لیکن پیچھے پیچھے دوڑنے کا قائل نہیں، دولت مند اورتگڑے لوگ وزیراعظم کےقریب ہیں، اگلا الیکشن کس کے ساتھ لڑنا ہے یہ ابھی فیصلہ نہیں کیا۔

Comments

- Advertisement -