جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

فاروق ستار اراکین اسمبلی کو مستعفیٰ نہ ہونے کا مشورہ دے رہے ہیں، ندیم نصرت

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینرندیم نصرت نے کہاہے کہ اگست  2015ء میں قائد تحریک نے اپنی ذاتی خواہش پر نہیں بلکہ ایم کیو ایم کے خلاف جاری آپریشن پر حق پرست اراکین سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلی کو بطور احتجاج استعفے دینے کی ہدایت کی تھی۔

لندن سے جاری کردہ اعلامیے میں کنوینر ندیم نصرت نے کہا کہ ’’کراچی آپریشن آج بھی پوری شدت کے ساتھ جاری ہے اورایم کیو ایم کے کارکنان کی گرفتاریاں، چھاپے، وفادریاں تبدیل کروانے کے ساتھ ساتھ مسلسل میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے تاہم ڈاکٹر فاروق ستار حق پرست اراکین اسمبلی کو مستعفیٰ نہ ہونے کا مشورہ دے رہے ہیں‘‘۔

ندیم نصرت نے کہاکہ ڈاکٹر فاروق ستار آج خود کو مہاجرں کے حقوق کاسب سے بڑا علم بردار قرار دے رہے ہیں جبکہ وہ خود بھی جانتے ہیں کہ مہاجر نظریے کے خالق بانی و قائد تحریک  ہیں جنہوں نے اپنی پوری زندگی اس نظریے اور مہاجروں کے حقوق کے لیے وقف کرتے ہوئے  اپنے بڑے بھائی اوربھتیجے کی قربانی بھی دی ہے۔

پڑھیں: وقت آنے پراسمبلیوں سے مستعفی ہوسکتے ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار

 انہوں نے مزید کہا کہ’’ مہاجروں کے قائد صرف قائد تحریک ہیں اور یہ حقیقت ہے، جس نہ تو ڈاکٹر فاروق ستار بدل سکتے ہیں اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ بدل سکتی ہے‘‘۔
ندیم نصرت نے کہاکہ حق اورسچائی کاتقاضہ ہے کہ جن لوگوں کو عوام نے قائدتحریک  کے کہنے پر اپنا مینڈیٹ دیا وہ اپنی نشستوں سے فوری مستعفی ہوکردوبارہ عوام میں جائیں تاکہ انہیں بھی اندازہ ہوجائے کہ عوام کل کی طرح آج بھی کس کے ساتھ ہیں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل بانی ایم کیو ایم کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے اراکین اسمبلی سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا تھا، انہوں نے مزید کہا تھا کہ جو رکن اسمبلی استعفیٰ نہیں دے گا اُس سے حلقے کے عوام خود مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں