شوبز انڈسٹری کی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کا کہنا ہے کہ طلاق یافتہ عورت سے شادی کو لوگ بدنامی سمجھتے ہیں۔
اداکارہ و سپر ماڈل نادیہ حسین نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور خواتین کی طلاق اور کاروبار ودیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم صرف اس چیز کے بارے میں بات کرتے ہیں کہ لڑکی گوری رنگت کی ہو، پڑھی لکھی بھی ہو لیکن ان کا اپنا بیٹا نکما ہوتا ہے لیکن یہاں تو طلاق یافتہ عورت سے شادی کو بھی لوگ بدنامی سمجھتے ہیں۔
نادیہ حسین کے مطابق انہیں لگتا ہے کہ جین زی جو ہے وہ شادی نہیں کریں گے، سوچ ان کی یہ ہے کہ شادی مت ہی کرو تو بہتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں نئی لڑکیاں آرہی ہیں جن کی رنگت گوری ہے ان کو کام مل رہا ہے اور جن کی رنگت گندمی ہے ان کی جانب نہیں دیکھا جارہا، وہ ٹیلی وژن پر نظر نہیں آرہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب میں ان نئی لڑکیوں کو دیکھتی ہوں تو پتا چل جاتا ہے کہ نیچرلی گوری ہیں لیکن انہی لڑکیوں کو کام بار بار دیا جارہا ہے۔
نادیہ حسین کے مطابق خواتین کے لیے کاروبار کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے لوگ یہاں سے چلے گئے ہیں اور کچھ آہستہ آہستہ جارہے ہیں، میں ایک سیشن پر گئی تو وہاں پر سیلون کی مالکن موجود تھیں وہ یہی کہتی ہیں کہ کاروبار کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔