جمعرات, اپریل 17, 2025
اشتہار

اداکارہ نادیہ حسین نے شوہر کے اکاؤنٹ سے منتقل رقم سے متعلق کیا بتایا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : فراڈ کی رقم کی بینیفشری اداکارہ نادیہ حسین نے شوہر کے اکاؤنٹ سے منتقل فنڈز کے ذرائع سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کسی دھوکا دہی سرگرمی میں راز دار نہیں۔

تفصیلات کے مطابق بینک فراڈ کیس میں نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی گرفتاری کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔

فراڈ کی رقم کی بینیفشری نادیہ حسین کے بیان کی تفصیلات اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلیں، ادکارہ نے گزشتہ روز 2 گھنٹے تک ایف آئی اے کو بیان ریکارڈ کرایا۔

اداکارہ نے بیان میں کہا کہ حلفیہ کہتی ہوں فنڈز کے ذرائع کے بارے میں کبھی علم نہیں تھا، فنڈز ذرائع کے سلسلے میں کبھی کوئی سوال نہیں کیا، میاں بیوی کے طور پر ہم ایک دوسرے پر بھروسہ کرتے ہیں۔

نادیہ نے بتایا کہ عاطف خان نے میرا کاروبار قائم کرنےمیں میری مدد کی، کسی دھوکا دہی سرگرمی میں راز دار نہیں جس میں شوہر ملوث ہوسکتا تھا اور نہ ہی میں کسی فراڈ کا حصہ تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ گوشواروں میں رقم اپنےشوہر سے قرض کے طور پر لی تھی اور اپنے ٹیکس ریٹرن میں بھی ان پیسوں کو ڈکلیئرکیا تھا، میں ایک ڈینٹسٹ اور25 سالوں سے میڈیا پرسن ہوں، ٹیلی ویژن اور متعلقہ میڈیا انڈسٹری میں بڑے پیمانے پر کام کیا۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ اگست 2014 میں نادیہ حسین سیلون اینڈمیڈاسپاکےنام سے کاروبارشروع کیا، میرا کاروبار ایف بی آر میں رجسٹرڈہے،اپنی سیلون کی پہلی برانچ کاافتتاح اگست 2014 میں کلفٹن میں کیا، جنوری2020  میں دوسری برانچ راشد منہاس روڈ پر قائم کی اور تیسری برانچ جنوری 2021 میں طارق روڈمیں قائم کی، جس کے بعد میں نے گلشن اقبال کے مال میں سیلون شروع کیا۔

مزید پڑھیں : نادیہ حسین کا شوہر کی جانب سے دیئے گئے پیسوں پر بیوٹی سلون لگانے کا اعتراف

بیان میں کہنا تھا کہ تفتیشی افسر نے شوہر کے بینک اکاؤنٹس سے متعلق سوال کیے، میرے سیلون کےبینک اکاؤنٹس میں کریڈٹ ٹرانزیکشنز کے بارے میں دریافت کیا، فنڈز میں نے اپنے شوہر عاطف محمدخان سے حاصل کیے، رقم سیلون برانچز کے قیام اور چلانےکےاخراجات میں استعمال ہوئی۔

اداکارہ نے کہا کہ جس وقت فنڈز ملے میں سیلون کی دوسری اورتیسری برانچ تیارکررہی تھی، شوہر سے ملنے والے فنڈز سیلون کی دوسری اورتیسری برانچ میں استعمال کیے۔

شوہر کئے حوالے سے ان کا بتانا تھا کہ میرے شوہر عاطف خان 2015 سے2023 تک نجی بینک میں بطورسی ای او تھے، عاطف خان نے 4 دسمبر 2023 کو نجی بینک سے استعفیٰ دیا اور جون 2024 میں میرے شوہر نے باضابطہ طور پر بینک چھوڑ دیا تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے پتہ ہےکمپنی کی شکایت پر شوہرکےخلاف تحقیقات جاری ہیں، ایف آئی آرکے مطابق میرے شوہر پر 539 ملین فراڈ اور غبن کے الزامات ہیں۔

بعد ازاں ایف آئی اے حکام نےماڈل نادیہ حسین کے بیان کو ریکارڈ کا حصہ بنالیا۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں