تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

نادیہ جوجری جبل شفا سر کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں

ریاض : کوہ پیمائی کے شوق نے سعودی خاتون انجینئر نادیہ جوجری کو طائف میں واقع جبل شفا سر کرنے والی پہلی خاتون ہونے کا اعزاز دلوا دیا۔

کوہ پیمائی کا شوق تو دنیا بھر کے مہم جو افراد میں پایا جاتا ہے لیکن خلیج میں واقع سعودی عرب جیسے قدامت پسند ملک کی خواتین بھی کوہ پیمائی کی ماہر نکلیں جنہوں نے حال ہی میں پابندیوں سے نجات پائی ہے۔

انجینئر نادیہ جوجری سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے صوبہ طائف میں واقع جبل شفا کی 32 میٹرو بلند چوٹی سر کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نادیہ جوجری نے چوٹی سر کرنے والے دیگر نوجوانوں کے ساتھ مل کر یہ مہم جوئی کی ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے چوٹی سرکرنے کا مقصد صرف اور صرف پہاڑ کی صفائی کرنا تھا اور انہوں نے چوٹی پر پہنچ کر پہاڑ کی صفائی کی۔

Comments

- Advertisement -