تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

’میک اپ کے لیے گھنٹوں نہیں بیٹھ سکتی‘

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے شوہر اور بچوں کے ہمراہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

شادی میں میک اپ سے متعلق سوال پر نادیہ خان نے بتایا کہ شادی کا میک اپ خود کیا تھا، میں میک اپ کے لیے گھنٹوں پارلر میں نہیں بیٹھ سکتی یہ وقت کا ضیاع ہے۔

نادیہ خان نے کہا کہ دلہن بننے کے لیے پارلر میں جاؤ تو 7 سے 8 گھنٹے لگ جاتے ہیں میرے لیے اتنی دیر بیٹھنا ممکن نہیں ہے۔

اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’پارلر جاؤں گی تو ہر کوئی پوچھے گا شادی ہے آپ کی، سیلفی لے لوں۔‘

نادیہ خان نے کہا کہ میں نے پہلے ہی طے کررکھا تھا کہ شادی میں فضول خرچی نہیں کرنی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میرے ہر چیز میں بہت سادگی رکھی ہے، سینڈل کسی نے تحفے میں دی تھی، پہلے سوچا کہ یہ اونچی ہیل کی سینڈل نہیں پہنوں گی لیکن پھر وہی سینڈل پہنی اور فیصل نے کہا بہت اچھی لگ رہی ہے۔

واضح رہے کہ فیصل ممتاز اور نادیہ خان نے 2 جنوری 2021 کو شادی کی تصدیق کی تھی جبکہ اگلے ہی دن شادی کی تصاویر کو شیئر کیا تھا اور بعد ازاں 10 جنوری کو انہوں نے ولیمے کی تقریب کی تصاویر و ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں۔

Comments

- Advertisement -