اشتہار

نادرا کی جنسی مجرموں کی شناخت کیلیے نئی سہولت متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی رجسٹریشن کے ادارے (نادرا) نے جنسی جرائم کرنے والے افراد کی شناخت کیلیے نئی سہولت متعارف کروا دی۔

چیئرمین نادرا محمد طارق ملک کا اس بارے میں بتانا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار جنسی مجرموں کی قومی رجسٹری این ایس او آر کا اجرا کر دیا، شہریوں کیلیے ایس ایم ایس کے ذریعے تصدیق کی سہولت بھی فراہم کر دی۔

محمد طارق ملک کے مطابق جنسی جرائم میں سزا یافتہ افراد کے ڈیٹا بیس سے شناخت اور ٹریکنگ ہو سکے گی، جنسی تشدد اور بدسلوکی سے محفوظ رکھنے کیلیے ناگزیر سہولت فراہم کی۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ شہری اب ملازم رکھنے سے پہلے سروس سے تسلی کر سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں