تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نادرا کا آپریشن بند رکھنے کا اعلان

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ایک روز کے لیے تمام سہولیات بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نادرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں شہریوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ 25 ستمبر بروز ہفتے کی رات 10 بجے سے اتوار کی صبح 8 بجے تک تمام آپریشنل سہولیات بند رہیں گی۔

نادرا ترجمان کے مطابق اس دورانیے میں آن لائن سروس، کرونا سرٹیفیکٹ کا اجرا بھی نہیں کیا جائے گا جبکہ میگا سینٹرز پر بھی عوام کو سروسز نہیں دی جائیں گی۔

ایک روز کے لیے سہولیات بند کرنے کی وجہ سسٹم اپگریڈیشن ہے۔ مذکورہ وقت کے بعد تمام سروس بحال ہوجائیں گی، جس کا نادرا کی جانب سے باقاعدہ اعلان بھی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شہریوں کو سہولیات دینے کے لیے نادرا کی جانب سے عام دفاتر کے علاوہ چوبیس گھنٹے میگا سینٹرز کھولے گئے جبکہ مشکل سے بچنے کے لیے گھر بیٹھے سہولت دینے کے لیے آن لائن سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ نادرا نے محکمہ صحت کے ساتھ مشترکہ اقدامات کر کے ویکسی نیشن کو یقینی بنانے کے لیے آن لائن ویکسین سرٹیفکٹ جاری کرنے کی سروس شروع کی، جو شہری گھر بیٹھے کمپیوٹر پر ہی حاصل کرسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -