ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

کاروبار کیلیے نئی سہولت، ‘نشان پاکستان’ متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نادرا نے اپنا کاروبار کرنے والے نوجوانوں کی معاونت کے لئے نیا پلیٹ فارم ‘نشان پاکستان’ متعارف کرا دیا۔

نادرا نے ملک میں ڈیجیٹل انقلاب کی راہ ہموار کرنے کے لئے ‘نشان پاکستان’ کے نام سے ایک نیا پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے۔

چیئرمین نادرا طارق ملک کے مطابق اپنا کاروبار کرنے والے نوجوان، سٹارٹ اپ اور انٹریپرینیور نادرا کی ڈیجیٹل آئی ڈی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں گے نشان پاکستان نادرا کی ایک مرکزی سہولت ہے جس میں کاروباری افراد کے لئے ایک "سینڈباکس” بنایا گیا ہے۔

- Advertisement -

چیئرمین کا کہنا ہے کہ ‘اپلیکیشن پروگرامنگ انٹرفیس کے ذریعے نجی کاروباری ادارے نادرا کو محفوظ طریقے سے معلومات فراہم کر کے آن لائن بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں بے مثال اقدام کی بدولت کاروباری ادارے ذاتی موجودگی کے بغیر بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نشان پاکستان کی بدولت ملک میں نئی مارکیٹیں وجود میں آئیں گی نشان پاکستان کی سہولیات سے فائدہ اٹھانے کے لئے نشان پورٹل پر رجسٹریشن کے بعد آن لائن درخواست جمع کرائی جا سکتی ہے۔ کراچی: آن لائن ادائیگی کے لئے کریڈٹ/ ڈیبٹ کارڈ استعمال کیا جا سکتا ہے منظوری10 سے 15 دن لگ سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں