جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

’تم نے میرا دل توڑ دیا‘ نعیمہ بٹ کی انسٹاگرام پوسٹ وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ میں ’طوبیٰ‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ نعیمہ بٹ کی انسٹاگرام پر پوسٹ وائرل ہوگئی۔

اداکارہ نعیمہ بٹ انسٹاگرام پر ڈرامے کے مختلف ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں، گزشتہ روز بھی انہوں نے ایک پوسٹ شیئر کی جو وائرل ہورہی ہے۔

اداکارہ نعیمہ بٹ نے انسٹاگرام پر ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ کی 29ویں قسط کا ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں طوبیٰ شوہر ’شجی‘ احسن خان سے کہہ رہی ہیں کہ ’تم نے میرا دل توڑ دیا۔‘

گزشتہ اقساط میں دکھایا گیا تھا کہ صبا قمر، (مایا، شجی کی سابقہ اہلیہ) ان کا فراڈ سسرال والوں کو بتادیتی ہیں جس کے بعد طوبیٰ شوہر سے کہتی ہیں کہ ’مجھ سے پہلے جیسے پیار کی توقع نہیں رکھنا۔‘

ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ میں میکال ذوالفقار (شان، مایا کے شوہر)، احسن خان، صبا قمر اور نعیمہ بٹ کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

’فراڈ‘ میں احسن خان منفی کردار نبھا رہے ہیں، جس کی دیگر کاسٹ میں محمود اسلم، اسما عباس، ندا ممتاز، سیفی حسن، عدنان صمد خان، نازلی نصر سیفی حسن، رابعہ کلثوم ودیگر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ’فراڈ‘ کی کہانی زنجابیل عاصم شاہ نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب خان نے انجام دیے، ڈرامہ ہر ہفتے کی رات 8 بجے نشر کیا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں