اشتہار

بیٹے کی پہلی سالگرہ، عائشہ خان نے تصاویر شیئر کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے بیٹے نائل کی پہلی سالگرہ پر تصاویر شیئر کردیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے بیٹے نائل اور بیٹی ماہ نور کی تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

میجر عقبہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ عائشہ خان نے بیٹے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’تم میری کل کائنات ہو۔‘

- Advertisement -

تصاویر میں عائشہ خان نے بیٹے کی سالگرہ کا کیک بھی شیئر کیا اور ساتھ ہی نائل کو غبارہ پکڑے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

عائشہ نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنے مداحوں کے سوال کا بھی جواب دیا جو لوگ انکے بیٹے نائل کے نام کا مطلب جاننا چاہ رہے تھے۔

اداکارہ نے نام کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نائل ایک قرآنی نام ہے جس کا مطلب ’بہادر’ ہے۔

عائشہ خان نے 2003 میں ’تم یہی کہنا‘ ڈرامے سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اس کے بعد متعدد ڈراموں میں کام کیا، 2018 میں وہ شوبز انڈسٹری چھوڑ کر میجر عقبہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

جوڑے کے یہاں 2019 میں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے ماہ نور رکھا اور گزشتہ برس مئی میں دونوں نے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سنائی تھی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں