پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

افغانستان کے الزامات بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں، نفیس زکریا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے افغانستان کی جانب سے دراندازی کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان غیر ملکی سرحدوں کا احترام کرتا ہے اور ہمسائیہ ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلق رکھتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا پافغانستان کے صوبے کنڑ کے گورنر کے الزامات پر ردعمل دے رہے تھے انہوں نے افغانستان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کنڑ کے گورنر نے آپریشن خیبر4 سے متعلق الزامات پرمبنی جو بیان دیا تھا وہ گمراہ کن ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ خیبر4 آپریشن رد الفساد کا حصہ ہے جہاں ہماری سیکیورٹی فورسز نے کامیابیاں سمیٹی ہیں اور دہشت گردوں کا قلع قمع کر کے علاقہ کلیئر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی سیاسی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف تعاون پراتفاق کیا تھا اور افغان دفاعی حکام کو بھی آپریشن خیبر4 سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا تاہم ایسے بیانات دوطرفہ قیادت کے باہمی اتفاق کے بھی خلاف ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ آپریشن خیبر -4 کے باعث کچھ دہشت گرد فرار ہوئے ایسے میں ان دہشت گردوں سے افغان فورسزنے خود نمٹنا تھا تاہم اس حوالے ہمیں اب تک افغانستان سے کوئی تعاون نہیں ملا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں