پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

شہباز شریف نے صوبے کے صحت اور تعلیم کے بجٹ کو اورنج ٹرین منصوبے میں جھونک دیا، نفیسہ شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے شہباز شریف کے بیانات پر رد عمل سامنے آگیا، نفیسہ شاہ نے کہا کہ شہباز شریف نے صوبے کے صحت اور تعلیم کے بجٹ کو اورنج ٹرین منصوبے میں جھونک دیا۔

نفیسہ شاہ نے کہا کہ اورنج ٹرین کرپشن کا میگا اسکینڈل ہے جو تحقیقات میں ثابت ہوجائے گا، شہباز شریف بتائیں کہ پنجاب کے ہر میگا پروجیکٹ کا ریکارڈ کیسے جل جاتا ہے؟

پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما نفیسہ شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ شہباز شریف پہلے بھی اپنی زبان درازی کی وجہ سے آصف زرداری سے معافیاں مانگ چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور ن لیگی حکومت آصف زرداری کے جمہوری اقدامات کی بدولت ہے، اس وقت پورے ملک میں لوڈ شیڈنگ ہے اب عوام شو باز کو کہتی ہے اپنا نام بدلیں۔

لاہور: اورنج لائن ٹرین کے آزمائشی سفر کا آغاز


واضح رہے کہ آج وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اورنج لائن ٹرین کے آزمائشی سفر کا آغاز کردیا ہے، یہ منصوبہ 27 کلومیٹر طویل ٹریک پر محیط ہے، تیز رفتار ٹرین 45 منٹ میں ایک سرے سے دوسرے تک کا سفر طے کرے گی۔

انھوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنی گالا اور بلاول ہاؤس ہم پیالہ ہم نوالہ ہیں، دونوں ایک ہوگئے ہیں، زرداری اور نیازی نے سندھ اور خیبر پختونخوا کو تباہ کردیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں