اتوار, جون 23, 2024
اشتہار

پاکستان نے آذربائیجان کے علاقے میں صدارتی انتخابات قابل مذمت قرار دے دیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان نے آذربائیجان کے علاقے نگورنو کاراباخ میں صدارتی انتخابات قابل مذمت قرار دے دیے۔

تفصیلات کے مطابق آذربائیجان کی سرزمین میں نام نہاد صدارتی انتخابات پر ترجمان دفتر خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کاراباخ کو جمہوریہ آذربائیجان کا خود مختار علاقہ سمجھتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا غیر قانونی حکومت کی نام نہاد انتخابات کرانے کی کوشش قابل مذمت ہے، ایسی کوشش عالمی قوانین کے اصولوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ آذربائیجان کے علیحدگی پسند آرمینیائی آبادی والے علاقے نگورنو کاراباخ نے ہفتے کے روز نام نہاد صدارتی انتخابات میں نئے صدر کا انتخاب کر لیا ہے، جس سے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان کشیدگی میں اور اضافہ ہو گیا ہے۔

آرائیک ہاروت یونیان نے یکم ستمبر کو صدارت کے منصب سے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد باغی حکومت میں 45 سالہ سمویل شاہ رمان ین کو ایک کے مقابلے میں 22 ووٹوں کے ساتھ سلامتی کونسل کا سربراہ منتخب کیا گیا۔

آذربائیجان نے ان انتخابات کو ایک اور انتہائی اشتعال انگیز قدم اور آذربائیجان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی واضح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ باکو کے اتحادی ملک ترکی نے بھی کہا ہے کہ وہ اس غیر قانونی انتخابات کو تسلیم نہیں کرتا جو آذربائیجان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں