اشتہار

گوجرانوالہ میں 6 سالہ بچے کے کان میں کیل ٹھونک دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ کے علاقے محلہ حاجی پورہ میں 6 سالہ بچے کے کان میں نوجوان لڑکوں نے کیل ٹھونک دی۔

متاثرہ بچے کے والد نے اپنے بیان میں بتایا کہ ارشمان گھر سے باہر جانے کے بعد جب گھر واپس نہ لوٹا تو ہم نے مساجد سے اعلان کرائے، محلے کے لوگوں نے بتایا کہ ریسکیو والے آپ کے بچے کو اسپتال لے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں پتا چلا کہ بچے کے کان میں کسی نے کیل ٹھونک دی ہے، بچے کے دماغ کی ہڈی ٹوٹ گئی جبکہ آنکھ پر بھی گہرا اثر پڑا ہے، ایکسرے اور سی ٹی اسکین میں کیل نظر آ رہا ہے، ڈاکٹر نے آپریشن کر کے 4 انچ کی کیل نکال دی۔

- Advertisement -

ارشمان کے والد نے کہا کہ بچے نے ہوش میں آکر بتایا کہ محلے کی ایک فیملی کے لڑکوں نے ایسا کیا، ملزمان راتوں رات گھر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں