جمعہ, مئی 23, 2025
اشتہار

پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی کا اگلا ہدف کیا ہے؟ جانئے ان کی زبانی

اشتہار

حیرت انگیز

ایک سال کے دوران تین بلند وبالا چوٹیاں سر کرنے والی پاکستانی کوہ پیما خاتون نے اپنی آپ بیتی بیان کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حال ہی میں گاشربرم ون کی چوٹی سرکرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے بتایا کہ وہ پہلی پاکستانی خاتون ہیں جنہوں نے آٹھ ہزارمیٹر سےاونچی تین چوٹیاں سر کیں۔

انہوں نے بتایا کہ اعزاز کی بات یہ ہے کہ یہ کارنامہ صرف ایک سال کے دوران انجام دیا، اس دوران کےٹو اور دیگر چوٹیاں سر کیں۔

کوہ پیمانائلہ کیانی نے انکشاف کیا کہ کے ٹو پر جانےکیلئےمیرے پاس فنڈز نہیں تھے، اپنی مدد آپ کے تحت یہ کارنامہ سرانجام دیا، انہوں نے بتایا کہ ڈیڈزون میں پہنچ کر بہت مشکل ہوئی اس کے بعد چوٹی سےنیچےاترتےہوئےزیادہ مشکلات کا سامنا کیا۔Imageمیڈیا سے گفتگو میں نائلہ کیانی نے کہا کہ اگلا ہدف نانگا پربت سرکرنا ہے اس کے بعد ماؤنٹ ایوریسٹ بھی سر کرنےکاارادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوہ پیما نائلہ کیانی کا ایک اور کارنامہ

یاد رہے کہ رواں ماہ کی بارہ تاریخ کو نائلہ کیانی نے دنیا کی گیارہویں بلند ترین چوٹی گاشربرم ون سر کی تھی، ۔ نائلہ کیانی جس گروپ میں تھی اس میں چھ پاکستانی کوہ پیما سرباز خان، شہروز کاشف، ساجد سدپارہ، سہیل سخی اور امتیاز سدپارہ شامل تھے۔

نائلہ کیانی کو بطور پہلی پاکستانی خاتون گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو سر کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں