اشتہار

نجم سیٹھی نے ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ بھارت ایسی صورتحال نہ بنائے جہاں ہم ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کردیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بی سی سی آئی عقلمندانہ فیصلہ کرے، پاکستان نے بائیکاٹ کیا تو بہت بڑا بگاڑ پیدا ہوجائے گا۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ پاک بھارت میچ کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ ہوتا ہے، آئی سی سی معاملے میں کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت بغیر کسی وجہ اور وضاحت کے ایشیا کپ کھیلنے کے لیے پاکستان نہیں آرہا۔

- Advertisement -

اس سے قبل نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ انکار کرنے سے معاملات نہیں چل سکتے، بھارت کو کرکٹ کے لیے ہائبرڈ ماڈل کی تجویز پیش کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم آسانی سے کہہ سکتے تھے کہ بھارت نہیں آ رہا تو ہم بھی نہیں جائیں گے، لیکن انکار کرنے سے معاملات نہیں چل سکتے، جب تک پاکستان اوربھارت ایک دوسرے کا دورہ نہیں کر سکتے، ہائبرڈ ماڈل بہتر حل ہے۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ مجھے صرف ایشیا کپ کی نہیں، ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی کی بھی فکر ہے، ایشین کرکٹ کونسل میں تجویز پیش کی تو لوگوں نے اس کو بہتر سمجھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں