دبئی : نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل ہر صورت لاہورمیں ہی ہوگا، غیرملکی کھلاڑی نہ بھی آئے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل ہر صورت لاہورمیں ہی کھیلا جائے گا، یہ بات انہوں نے دبئی سے جاری ایک بیان میں کہی۔
ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کھلاڑی اگر پاکستان نہ آنا چاہیں تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ، لاہور میں ہونے والے فائنل میچ میں غیر ملکی کھلاڑی نہ بھی آئے توفائنل تمام پاکستانی کھلاڑی کھیلیں گے۔
یاد رہے کہ آج لاہور میں مال روڈ پر ہونے والے خود کش دھماکے کے بعد مختلف حلقوں میں یہ بات گردش کر رہی تھی کہ شاید دہشت گردی کے باعث پی ایس ایل کا فائنل لاہورمیں منعقد نہ ہوسکے لیکن چیئرمین پی ایس ایل نے ان تمام شکوک و شبہات کو ختم کردیا۔