اشتہار

نجم سیٹھی نے ٹیسٹ کرکٹ کی تباہی کا ذمہ دار کس کو قرار دے دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے ٹیسٹ کرکٹ کی تباہی کا ذمہ دار سابقہ مینمجنٹ کو قرار دےدیا۔

عرب میڈیاکو انٹرویو میں چیئرمین مینجمنٹ نےکہا ٹیسٹ کرکٹ پچھلے چار سال میں ختم ہوگئی سلیکٹرز اور کوچز نے بہتروکٹیں بنانے پر توجہ نہ دی ڈومیسٹک اسٹرکچربھی برباد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ عبوری چیف سلیکٹر شاہدآفریدی گرین پچ کےحامی ہیں شائقین اچھی کرکٹ اور ٹیسٹ میچ میں نتائج دیکھنا چاہتے ہیں۔

- Advertisement -

گزشتہ روز سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ میٹنگ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے بھی تگڑی پچ بنانے پر زور دیا تھا۔

’نجم سیٹھی کو کرکٹ کی الف ب بھی نہیں معلوم‘

شاہد آفریدی نے کہا کہ بابراعظم کومثبت کرکٹ کھیلنےکامشورہ دیاہے مثبت کرکٹ ہوگی توشائقین گراؤنڈ میں آئیں گے بابراورثقلین نےکافی اچھاجواب دیاہے۔

شاہدآفریدی نے کہا کہ پچز اچھی ہوں گی تو ہماری کرکٹ آگے بڑھےگی جب یہاں اچھی پچزپرکھیلیں گے تو باہر جاکر کھیلنے میں بھی آسانی ہوگی حتمی اسکواڈ کیلئےٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی ایک پیج پرہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں