پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی کرکٹ بورڈ میں ضرورت ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کراچی گفتگو کرتے ہوئے کہا شاہد آفریدی جارحانہ انداز اپناتے ہیں ہمیشہ فرنٹ فٹ پر کھیلتے ہیں، اس وقت شاہد آفریدی کی کرکٹ بورڈ میں ضرورت ہے۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد نے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کیا، ہم انہیں واپس لائے اس سے اچھا پر فارم کیا۔
نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پچھلے سالوں میں ویمن کرکٹ کو اہمیت نہیں دی گئی، ویمن ٹیم کے لئے غیر ملکی کیوی کوچ مارک کوس کو لا رہے ہیں، ویمنز لیگ کے بارے میں سوچنا ہے۔
نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ ہم بھی ماڈرن لوگ ہیں ویمنز لیگ کرا سکتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ کوچز غیر ملکی ہوں تاکہ سفارشیں نہ چلیں۔