نارروال : سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا ہے کہ جب بھی کرتارپورصاحب کی تاریخ لکھی جائےگی عمران خان پہلانام لکھاجائے گا،یہ معجزہ ہےجو73سال میں نہیں ہواوہ3ماہ کےاندراندر ہوگیا،زندگی بھرکرتارپورکوریڈورمنصوبےپرشکرگزاررہوں گا۔
تفصیلات کے مطابق نارروال میں کرتارپور کوریڈور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا وزیراعظم عمران خان اورسب مہمانوں کاشکرگزارہوں، پاکستان جیوے ہندوستان جیوے،ہنستابستاساراجہاں جیوے، میرایاردلدارعمران خان جیوے۔
نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ 73 سال کے انتظار کو پل بھرمیں ختم کردیااوریاری بھی نبھائی، کوئی فرشتہ ہوتا ہے، جو ایسے اقدامات کرتاہے، امن اورخوشی کے لئےآگےبڑھنے کے لئے سوچ کو تبدیل کرناضروری ہے۔
سابق بھارتی کرکٹر نے کہا ہماری جھولی خوشی سےبھردی گئی،ساری کائنات جھولی میں ڈال دی گئی، مذہب کوسیاست اورطاقت کے چشمے سے کبھی نہیں دیکھیں، وزیراعظم عمران خان کابہت مشکورہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ بھی عبادت کرتےہیں ہم بھی کرتےہیں دعامیں آپ کابھلامانگتےہیں، خون خرابہ بندہوناچاہیے،امن واپس آناچاہیے، جہاں دوست مل جائیں وہ دہلیزمقدس ہوجاتی ہے، بہت نقصان اور بہت خون خرابہ ہوگیا، آگ پر کوئی پانی ڈالنے والا ہونا چاہیے۔
[bs-quote quote=”وزیراعظم عمران خان ایسی چابی بن گئےہیں جوہرتالےکوکھول سکتی ہے ” style=”style-9″ align=”left”][/bs-quote]
سدھو نے کہا کرتارپورکوریڈورکوایک بہت اچھامستقبل دیکھ رہاہوں، یہ معجزہ ہے جو73سال میں نہیں ہواوہ3ماہ کےاندر اندر ہوگیا، وزیراعظم عمران خان نے اپناوعدہ نبھایاہے۔
سابق بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ حکومت اورپاک فوج کاشکرگزار ہوں، بھارتی سرکارکابھی شکرگزارہوں کیونکہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، وزیراعظم عمران خان ایسی چابی بن گئےہیں جوہرتالےکوکھول سکتی ہے، دونوں ملکوں کواحساس ہوناچاہیےتاکہ ہم ایک ہوسکیں۔
انھوں نے مزید کہا میراخواب ہےہماری سبزیاں برسلزجائیں، لاہور سے ٹرین چلے اور امرتسرسےہوتی ہوئی برسلزجائے،زندگی بھر کرتارپور کوریڈور منصوبے پر شکرگزار رہوں گا۔
بھارتی کابینہ نےجس دن کرتارپور کوریڈورکی منظوری دی میری زندگی ہی بدل گئی، ہرسمرت کور
بھارتی یونین منسٹرہرسمرت کور نے کرتارپور کوریڈور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیراعظم عمران خان اورحکومت پاکستان کی مشکور ہوں، کرتارپورکوریڈورکاسنگ بنیادآج ہمارےلیےبہت بڑادن ہے، 70 سالوں سےجونہیں ہوا3ماہ کےدوران کردیاگیا۔
ہرسمرت کور کا کہنا تھا کہ آج ہماری قوم کیلئے ایک تاریخی دن ہے، جس کےنصیب میں خدمت لکھی ہوئی تھی اس نےخدمت پوری کردی، مودی نے بھی نہیں سوچا ہوگا کہ سوا 100کروڑ عوام کا لیڈر بنےگا، لڑائی جھگڑے ختم ہونے چاہیے،امن کے لئے ہمیں آگے بڑھنا چاہیے۔
بھارتی یونین منسٹر نے کہا پاکستان کی دھرتی سکھ مذہب کیلئےمقدس ہے، کرتارپور کوریڈور کھولنا سکھ مذہب کا بھارتی حکومت سےبڑامطالبہ تھا، آج دوریاں ختم ہورہی ہےایک نئےباب کا آغاز ہورہاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ برلن کی دیوارگرسکتی ہےتوہندوستان پاکستان کی نفرت بھی ختم ہوسکتی ہے، آج ہماری بہت بڑی امیدپوری ہونےجارہی ہے، باباگرونانک کابلاواآیاتوآج پاکستان کی مقدس دھرتی آئی ہوں، بھارتی کابینہ نےجس دن کوریڈورکی منظوری دی میری زندگی ہی بدل گئی۔