منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

وزیراعظم آٹا اور چینی کا بحران پیدا کرنے والوں کا نام بتائیں، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جنھوں نےقوم کوٹرک کی بتی کےپیچھے لگایا وہ آج خودپریشان ہیں۔

لاہور سے جاری بیان کے مطابق امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےکچھ پیاروں کی خاطر عوام کومہنگائی کےسونامی کےحوالےکردیا، حکومت نے ملک کےحال کو بدحال اور مستقبل کو تاریک کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تبدیلی پہلےمذاق اور اب خوف کی علامت بن چکی ہے، سرخی پاؤڈر اترنے کے بعدحکومت کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیا ہے جنھوں نےقوم کوٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا وہ آج خودپریشان ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا تھاکہ2020خوشخبریوں کا سال ہوگا لیکن اب تک وزیراعظم کے تمام دعوے الٹ ثابت ہوئے ہیں، حکومت کوووٹ اور سپورٹ دینے والے سب پریشان ہیں۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ چور حکومت نے قوم کو ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھا دیا اب وزیراعظم گھبرائیں نہیں اور آٹا چینی کابحران پیدا کرنے والوں کےنام بتادیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں