تحویل میں لیے گئے تین ریٹائرڈ فوجی افسران کے نام سامنے آ گئے ہیں جن میں دو ریٹائرڈ بریگیڈیئر اور ایک ریٹائرڈ کرنل شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے کورٹ مارشل کے سلسلے میں تین ریٹائرڈ فوجی افسران کو تحویل میں لے لیا ہے تاہم ان کے نام سامنے نہیں آئے تھے۔
تاہم اب تحویل میں لیے گئے تینوں سابق فوجی افسران کے نام سامنے آ گئے ہیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجی تحویل میں لیے گئے افسران میں 2 ریٹائرڈ بریگیڈیئر اور ایک ریٹائرڈ کرنل شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحویل میں لیے گئے افسران میں بریگیڈیئر (ر) غفار اور بریگیڈیئر(ر) نعیم اور کرنل (ر) عاصم شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق تحویل میں لیے گئے تینوں ریٹائرڈ افسران سیاسی جماعت اور فیض حمید کے درمیان رابطہ کاری میں شامل تھے اور پیغام رسانی کا کام کرتے تھے۔ دونوں سابق بریگیڈیئر کا تعلق چکوال سے ہے۔