جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان، چین نے جوابی اقدام کرڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: متنازع علاقے "تائیوان” کا دورہ کرنے والی امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے خلاف چین نے اہم قدم اٹھالیا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق چین نے نینسی پلوسی اور ان کے خاندان کے قریبی افراد پابندیاں لگانےکا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے وجہ بیان کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ چینی تحفظات اور مخالفت نظرانداز کرکےنینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا۔

- Advertisement -

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ پلوسی کا دورہ تائیوان چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، نینسی پلوسی نے اس اقدام نے چین کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کو بری طرح مجروح کیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پابندی کا فیصلہ عوامی جمہوریہ چین کے قوانین کے مطابق کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا تائیوان سے متعلق اپنے عزم سے پیچھے نہیں ہٹے گا: نینسی پلوسی

واضح رہے کہ گذشتہ روز امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر چین نے احتجاج کرتے ہوئے امریکی سفیر کو طلب کرتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔

چینی وزارت خارجہ نے امریکی سفیر نکولس برنز پر واضح کیا کہ امریکی اقدام جارحانہ نوعیت کا ہے جس کے انتہائی سنجیدہ نتائج ہونگے، امریکی اقدام پر چین خاموش نہیں رہیگا۔

یاد رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے چین کی جانب سے سخت انتباہ کے باوجود تائیوان کا دورہ کیا تھا۔

چین کا کہنا تھا کہ نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو چینی فوج ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھے گی،امریکی اسپیکر کا دورہ تائیوان خو فنا ک سیاسی اثرات کا باعث بنے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں