تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

نقیب اللہ قتل کیس : مدعی مقدمہ نے مرکزی ملزم راؤ انوار کی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لے لی

کراچی : نقیب اللہ قتل کیس میں مدعی مقدمہ نے ملزمان کی ضمانت خارج کرنے سے متعلق درخواست واپس لے لی، جس پر عدالت نے درخواست واپس لینے پر کیس خارج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں مرکزی ملزم راو انوار اور دیگر کی ضمانت منسوخی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے چیمبر میں سماعت کی، مدعی مقدمہ نے راو انور اور دیگر ملزمان کی ضمانت خارج کرنے سے متعلق درخواست واپس لے لی۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ کیس کا ٹرائل مکمل ہوچکا ہے، ملزمان کے خلاف کیس مزید نہیں چلانا چاہتے، جس پر عدالت نے درخواست واپس لینے پر کیس خارج کردیا، د

یاد رہے انسداد دہشت گردی عدالت نے راؤ انوار ،ڈی ایس پی قمر اور دیگر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد نقیب اللہ کے والد نے اے ٹی سی کے فیصلے کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

خیال رہے انسداد دہشت گردی عدالت آج نقیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ سنائے گی ، فیصلہ ڈھائی بجےسنایاجائے گا۔

اس موقع پر انسداد دہشتگردی عدالت میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ غیر متعلقہ افراد اور میڈیا نمائندوں کی عدالتی احاطے میں داخلے پر پابندی ہے۔

Comments

- Advertisement -