ممبئی: امریکی نژاد معروف بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری کی اپنے دیرینہ دوست ٹونی بیگ کے ساتھ ایک خفیہ تقریب میں شادی کرنے کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اگرچہ نرگس فخری نے خود باضابطہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھنے کی تصدیق نہیں کی لیکن مبینہ تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نرگس فخری نے بالی وڈ چھوڑنے کی اصل وجہ بتا دی
وائرل تصاویر میں شادی کا خوبصورت کیک موجود ہے جس پر ’ہیپی میرج‘ لکھا ہے اور اس پر جوڑے کے نام کے ابتدائی الفاظ آویزاں بھی ہیں۔
دوسری تصویر پلے کارڈ کی ہے جس پر ’NF‘ اور ’TB‘ لکھا ہے۔
رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب گزشتہ ہفتے کیلی فورنیا کے ایک شاندار ہوٹل میں منعقد کی گئی اور جوڑا اب سوئٹزرلینڈ میں ساتھ وقت گزار رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق نرگس فخری اور ٹونی بیگ نے اس بات کو یقینی بنایا کہ تقریب کی کوئی تصویر لیک نہ ہو۔ یہ ایک انتہائی نجی تقریب تھی جس میں صرف جوڑے کے اہل خانہ اور چند دوست شریک تھے۔
نرگس فخری اور ٹونی بیگ تقریباً تین سال سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔ جوڑے نے دبئی میں نئے سال 2024 کا استقبال ساتھ کیا تھا جہاں بالی وڈ اداکارہ کے سابق بوائے فرینڈ ادے چوپڑا بھی موجود تھے۔