ممبئی: امریکی نژاد بالی وڈ کی سابقہ اداکارہ نرگس فخری نے بالی وڈ کی چند ہی فلموں میں کام کرنے کے بعد انڈسٹری کو چھوڑنے کی اصل وجہ بتا دی۔
نرگس فخری نے 2011 میں اداکار رنبیر کپور کے ساتھ سُپر ہٹ ہونے والی فلم ’راک اسٹار‘ سے بالی وڈ میں ڈیبیو کیا۔ انہوں نے حالیہ انٹرویو میں انڈسٹری متعلق اپنے خیالات کا اظہار کر دیا۔
سابقہ اداکارہ نے بتایا کہ بالی وڈ میں رہ کر مجھے ڈپریشن ہونے لگا تھا جس کی وجہ سے امریکا چلی گئی، فلم نگری میں لوگوں کے ایک نہیں بلکہ تین تین چہرے ہیں۔
انہوں نے بتایا: ’شروع شروع میں بالی وڈ کے کلچر کے بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا۔ پھر پتا چلا کہ یہاں ناپسندیدہ لوگوں کو بھی منہ لگانا پڑتا ہے۔‘
نرگس فخری بڑے عرصے بعد مارچ 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ہری ہرا ویرا مالو‘ میں نظر آئیں گی۔
رواں سال مارچ میں ایک انٹرویو میں نرگس فخری نے کہا تھا: ’مجھے احساس ہوا کہ میں بہت زیادہ کام کرتی ہوں اور تناؤ کا شکار ہوں، مجھے اپنے خاندان اور دوستوں کی بہت یاد آتی تھی۔ مجھے 2016 اور 2017 کے درمیان اس چیز کا احساس ہونے لگا تھا۔‘